2 جنوری 2015 - 17:22
شدت پسندوں نے وہ کام کر دیا جسے مغرب نہیں کر پایا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اورمصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجاني نے کہا کہ وہ زمانہ ختم ہو چکا ہے جب مغرب یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا تھا کہ اسلام، تلوار کے زور پر پھیلا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اورمصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجاني نے کہا کہ وہ زمانہ ختم ہو چکا ہے جب مغرب یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا تھا کہ اسلام، تلوار کے زور پر پھیلا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مغرب کے اس پروپیگینڈے کا اثر کم ہوتے ہوتے ختم ہو گیا تھا لیکن اب شدت پسندوں نے وہ کام کر دیا جسے مغرب نہیں کر پایا تھا۔
ہاشمی رفسنجاني نے جمعرات کو نبی رحمت اور بخشش نامی ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اور جاہل مسلمان، اسلام کی دوسری تصویر پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شدت پسند اسلام کے نام پر ایسے ایسے کام کر رہے ہیں جن سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور یہ لوگ عجیب قسم کے نعرے لگاتے اور بیان دیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اصل میں وہ سب سے زیادہ اسلام کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
 ہاشمی رفسنجاني نے کہا کہ شدت پسندی، اسلامی معاشرے میں وائرس کی طرح پھیل رہی ہے اور مسلمانوں کوتقسیم کر رہی ہے اس لئے اتحاد کو برقرار رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور اختلافات سے شيعہ سنی تمام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے کردار اور ان کی مہر و محبت کی تبلیغ کیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کی صحیح تصویر سے دنیا آگاہ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲